پنجاب کے نگراں وزیرِ صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے چینی قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صنعت، زراعت، توانائی، تحفظِ ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، توانائی اور تحفظِ ماحولیات میں چین کے تعاون سے بہتری لائیں گے۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے بتایا کہ چین کی مزید کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
Comments are closed.