نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔
وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر بات چیت ہوئی ہے۔
مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے، سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
گوہر اعجاز نے یہ بیھ کہا ہے کہ جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Comments are closed.