نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید کے تینوں روز پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔
انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے مؤثر صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید صفائی آپریشن آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔
Comments are closed.