منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے: ملک احمدخان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ملک احمد خان نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر ِاعلیٰ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے، تاہم اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.