جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں ای رجسٹری سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داتا دربار رجسٹریشن آفس کی صورت حال خراب تھی، عوام کو فراڈ سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں، سردی کی شدت بڑھ گئی تو پھر دیکھیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تنقید کو لے کر بیٹھ جاتا تو کوئی کام نہیں کر سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.