نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات مذہبی، سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پنجاب نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری ہو جائیں گے۔
اس موقع پر عراقی سفیر حامد عباس نے کہا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.