جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا۔

سابق وزیرِ اعظم کی ملک واپسی سے متعلق رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے اور عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے، تاہم خیبر پختون خوا میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نیک نیتی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.