بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات ہیں؟

امریکا کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی آج نیویارک میں مصروفیات سامنے آ گئیں۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ وبائی امراض سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیویارک میں سائیڈ لائنز پر بھارتی قیادت سے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات کا امکان نہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم آج فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ پر اعلیٰ سطح کے مکالمے میں بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات بھی آج متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی آج مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.