جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ مظفر آباد پہنچ گئے

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔

انوار الحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

نگراں وزیرِ اعظم بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق چوہدری میں ملاقات بھی ہو گی۔

نگراں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی منتخب قیادت اور تھنک ٹینک سے بھی ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.