نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے صوبائی کابینہ سے استعفے مانگ لیے ہیں، جس کے بعد کے پی کے بیشتر نگراں وزراء نے استعفے جمع بھی کروا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر نگراں وزراء سے استعفے لیے گئے، 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگراں وزیراعلیٰ کو پیش کر دیے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے۔
Comments are closed.