نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ شہید جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور انہیں جہنم واصل کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی او دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed.