جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، بھل صفائی پروجیکٹ کی منظوری

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بھل صفائی پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 

بھل صفائی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز آب پاشی، زراعت اور مائنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر آئے گا۔ 

26 دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعد تین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی۔ جنوری کے پہلے ہفتے سے پنجاب بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لیے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.