جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فنکشنل کرنے کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین کے لیے سیفٹی ایپ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی کمپلینٹ 1787ہیلپ لائن کو بھی خواتین کے تحفظ کے لیے فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے ہراسانی کا شکار خواتین ”میری آواز“ کا بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کرسکیں گی۔

”میری آواز“ ایپ کو پنجاب بھر میں خواتین کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ ”میری آواز“ استعمال میں آسان ترین ہوگی، اس کا مقصد کم از کم وقت میں پولیس کا تیز ترین رسپانس ہے۔

ایپ پر پنک بٹن دبانے پر قریب ترین پولیس ٹیم چند منٹ میں موقع پر پہنچ جائے گی۔

ہنگامی صورتحال کا شکار خاتون کا ڈیٹا خود کار نظام کے تحت متعلقہ تھانے پہنچ جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.