نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر میں شیر کے ماتھے پر زخم دیکھ کر ڈاکٹر کو طلب کرکے علاج کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شیروں کو رکھنے کےلیے وسیع تر جگہ مختص کرنے کی ہدایت بھی کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پروجیکٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چڑیا گھر میں100 نئےجانور لائے جائیں گے جبکہ چڑیا گھر میں ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ’ہولو گرام زو‘ بھی بنایا جائے گا، انہوں نے لاہور چڑیا گھر میں فیملی پیکیج، سمر پیکیج اور دیگر پیکیجز متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چڑیا گھر ایکیوریم میں 142 اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی اور جانوروں کےلیے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔
محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ اور دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے چڑیا گھر میں موجود ایک شیر کے ماتھے پر زخم دیکھ کر فوری طور پر ڈاکٹر کو طلب کرلیا اور علاج کا حکم دیا۔
Comments are closed.