نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آصف زرداری کو نجم سیٹھی کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں کی۔
عامر میر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے آصف زرداری کو نجم سیٹھی کے حوالے سے کوئی سفارش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی برقرار رکھنے کیلئے کوئی سفارش نہیں کی۔
دوسری جانب نجم سیٹھی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی نہیں گئے اور جب وہ دبئی گئے ہی نہیں تو کسی سے ملاقات کا سوال ہی نہیں بنتا۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کل لندن پہنچ چکے ہیں وہ ٹرانزٹ پرواز کے ذریعے لندن پہنچے ہیں۔
Comments are closed.