نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ جس میں جماعت اسلامی کے وفد نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے، ہم چاہتے ہیں کہ منتخب نمائندوں کو اختیار دیا جائے، بیک آرڈیننس سے فوری اختیار دیا جاسکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں 30 پی ایم ٹیز میں کنڈا سسٹم چل رہا ہے، کنڈا سسٹم میں کےالیکٹرک کا عملہ ملوث ہے۔
جماعت اسلامی کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور کراچی میں بجلی کے مسائل پر بات کی۔
اس پر مقبول باقر نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مستحکم اور مضبوط کرنے کےلیے اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے مکمل فعال ہونے سے تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوجائیں گے، عوام کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.