سندھ ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کی تعیناتی کےخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کی تعیناتی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیاجائے گا۔
درخواست گزار ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جسٹس (ر)مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے، آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر)مقبول باقرنگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔
دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں، وکیل احترام سے بات کریں۔
جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں، وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔
Comments are closed.