نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3 نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھیج دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پارلیمانی اراکین میں عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور نواز کاکڑ شامل ہیں۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پارلیمانی کمیٹی اراکین کے نام تا حال اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومتی اراکین کے نام اسپیکر کو بھجوا دیے گئے۔
حکومتی پارلیمانی کمیٹی اراکین میں وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔
Comments are closed.