نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم لاہور میں صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے نام پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مزید مشاورت آج رات تک ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق راجہ ریاض نے نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام وزیراعظم کو دیےتھے جس پر شہباز شریف نے گزشتہ رات اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی تھی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
Comments are closed.