مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر نواز شریف کا کسی نام پر اصرار نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے چناؤ کے لیے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف میں پہلی ملاقات ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے، پرامید ہیں کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوجائے گا، اتفاق رائے کے لیے بہت زیادہ مشاورت کرنی ہوتی ہے، جس سے عمل سست ہوجاتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا، نگراں وزیراعظم اپنی کابینہ چنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد میں ہوگا کہ پالیسی کا تسلسل ہونا چاہیے، ملک کی معاشی صورتحال میں تسلسل ضروری ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اداروں کو ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، عدالتی فیصلے سے لگتا ہے کہ قومی اسمبلی کے ٹوٹنے کا انتظار کیا گیا۔
Comments are closed.