بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیراعظم کی یوکرین کو جنگی سامان دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یوکرین کو جنگی سامان دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اپنے قومی مفادات پر مرکوز ہے، گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کے ساتھ سلوک غیر منصفانہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

نگراں وزیراعظم نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق مبینہ زیادتیوں کی بھی تردید کردی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں ماورائے قانون کارروائیوں کی اجازت نہیں، امریکا میں بھی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.