نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے زیرِ صدارت توانائی کے امور پر اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیرِ خزانہ، نگراں وزیر توانائی محمد علی اور وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں بجلی کے بلوں سمیت گردشی قرضوں کے امور پر اور ملک میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے نگراں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نقصان والے ڈسکوز پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر نگراں وزیرِ اعظم نے ریکوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
Comments are closed.