اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

نگراں وزیراعظم کیلئے نام شارٹ لسٹ ہوگئے، حفیظ شیخ کا نام بھی شامل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام بھی شامل ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل نہیں ہیں۔

مخدوم احمد مخدوم دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ منگل یا بدھ تک نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو حلقہ بندیوں کا کام 9 دسمبر تک مکمل ہو جانا چاہیے۔ اس کے بعد الیکشن فروری مارچ میں بھی ہوتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دی ہے۔

واضح رہےکہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.