وزارت پانی و بجلی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بجلی قیمت سے متعلق بریفنگ دے دی۔
نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی نرخوں سے متعلق اجلاس ہوا، وزارت پانی و بجلی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔
حکام نے انوارالحق کاکڑ کو بتایا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرتا ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی قیمتوں میں رد و بدل ہوتا ہے۔
اس سے قبل کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کاسب سے بڑا صوبہ ہے۔ جو 2 ہمسایہ ممالک اور گوادر بندرگاہ کے باعث تجارت کےلیے نہایت موزوں علاقہ ہے۔
ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور نگراں وزیراعظم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے وفد کو مسائل کے تدارک کی یقین دہانی کروائی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو معدنیات کے کثیر ذخائر اور وسیع زرعی اراضی ہونے پر صنعتوں کا مرکز ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت مختصر عرصے میں کوشش کرے گی کہ بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے کوشش کی جائے گی کہ بلوچستان زیادہ مستفید ہو۔
Comments are closed.