وزیراعظم شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کس بات کی جلدی ہے؟ جو خط لکھ دیا ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا، پوچھتا ہوں صدر کو کس بات کی جلدی ہے، جو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے قبل صدر مملکت کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، میرے بطور وزیراعظم پورے 8 دن ہیں، صدر آئین پڑھیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیر اعظم ہوں، 3 دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی 3 دن میں فیصلہ کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادیوں کو آج بلایا ہے، اُن سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کروں گا۔
Comments are closed.