نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اجلاس میں عسکری قیادت شریک ہوگی، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور حکام بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق غور ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ ایس آئی ایف سی حکام تاجروں، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔
Comments are closed.