اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق غور ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.