نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے تاجروں کی ملاقات میں ہونے والے مطالبات کی اصل کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ کلب کراچی میں تاجروں کے وفد نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران ایک بزنس مین نے نگراں وزیراعظم سے عام انتخابات نہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفد میں شامل تاجر نے کہا تھا کہ ہمارے جذبات دیگر اسٹیک ہولڈرز تک بھی پہنچائیں۔
تاجر کے مطالبے پر نگراں وزیراعظم نے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ وہ آئین پر عمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات کراچی کے گروپ نے نہیں بلکہ صرف ایک تاجر نے نگراں وزیراعظم سے الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے زیادہ تاجروں کی طرف سے الیکشن نہ کرانے کے مطالبے کی بات درست نہیں ہے۔
Comments are closed.