نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ک 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔
Comments are closed.