نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ جمہوری تبدیلی کے اس مرحلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی قیادت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
Comments are closed.