پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج چین روانہ ہوں گے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

انوار الحق کاکڑ  17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے  نگراں وزیرِاعظم چینی صدر شی جن پنگ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین پہنچ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.