پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

نگراں وزیراعظم انوارا لحق کو پرائم منسٹر ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ آج ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم بن گئے، نگراں وزیراعظم انوارا لحق کو پرائم منسٹر ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی، سلامی کے بعد نگراں وزیراعظم انوارالحق نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل ایوان صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، صوبائی گورنرز بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.