نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ سندھ کریں گے۔
اس کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاور ڈویژن، کمشنرز، ڈی آئی جیز اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی سندھ کو دی جائے گی، بجلی چوروں کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔
Comments are closed.