اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

نگراں حکومت کے پی کے کی متاثرینِ جڑانوالہ کیلئے امداد

خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت کی جانب سے متاثرینِ جڑانوالہ کے لیے امدادی سامان کے 9 ٹرک روانہ کر دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد اور امدادی سامان بھیجنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

سیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد کل جڑانوالہ کا ایک روزہ دورہ کرے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ اور 300 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.