نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز کے خط میں جانب داری کا تاثر مسترد کردیا۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو مساوی مواقع کی فراہمی میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی، اس ریس میں نگراں حکومت کے پاس کوئی پسندیدہ گھوڑا نہیں ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کو مساوی مواقع فراہمی میں کمیشن کی مدد کرے گی۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم اور میں نے عہدے سنبھالنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور چیئرمین کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔
Comments are closed.