جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کام سیکیورٹی تھریٹ سے آگاہ کرنا نہیں تھریٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی انتخابات کا التوا نہیں بلکہ امن و امان کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام نگرانی ہے اور نگرانی میں امن و امان کی بحالی سرِفہرست ہے۔
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر 3 خودکش حملے ہوچکے ہیں، دہشتگرد کی عمر، کپڑوں کے رنگ، تمام تفصیلات بتائی جاتی ہیں لیکن کارروائی نہیں کی جاتی۔
اُنہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ داخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ کی بات کر کے ہمارے خدشات درست ثابت کیے۔
حافظ حسین احمد نے سوال کیا کہ امن و امان کے بغیر انتخابات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.