جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں حکومت کا پیٹرول فی لیٹر 8 روپے سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد:نگراں وزارات خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259روپے 34 پیسے  ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارات خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں ڈیزل کی قیمت 276روپے 21 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے،جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، تمام پیٹرول پمپ نئی قیمتوں پر پیٹرول فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

 

You might also like

Comments are closed.