سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت پر پی ڈی ایم حکومت کی نالائقی کا بوجھ شفٹ نہیں کیا جاسکتا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیدھی بات ہے، بجلی بنانے کے مہنگے پلانٹ لگائے گئے، اب 1400 ارب روپیہ آپ نے ان بجلی کے کارخانوں کو دینا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ حکومت سبسڈی دے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب صرف سیاسی نعرے کے طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی چاہتی ہیں سارا بوجھ نگراں حکومت اٹھائے۔
Comments are closed.