پنجاب کی نگراں حکومت نے اسموگ کی شدت میں اضافے پر سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز تیار کرلی۔
لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے پنجاب میں سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کے لیے تجاویز تیار کرلیں۔
ذرائع نگراں حکومت کے مطابق غیر قانونی فیکٹریوں کو بند اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکموں کی تجویز ہے کہ تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں جمعے کو بند کی جائیں۔
تجویز ہے کہ ہفتے کے روز تمام مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کی جائیں، اس دن ریسٹورنٹس بھی بند کیے جائیں صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے۔
نگراں حکومت نے شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز دی ہے، اس دوران سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین کام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے۔
Comments are closed.