نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوا ہے، اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان کے نام پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اب بھی مشاورت جاری ہے، دونوں کے دستخط کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.