بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نکاح کے بعد ملالہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے نکاح کے بعد اُن کی سوشل میڈیا مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی دو روز قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک نوجوان افسر عصر ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی ہیں۔

نکاح کے فوراََ بعد ملالہ یوسف زئی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود ملالہ یوسف زئی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کے ٹوئٹر کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 558 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں مشہور شخصیات شامل ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے نکاح کے بعد اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی نے اب تک اپنے اکاؤنٹ سے صرف 753 ٹوئٹس کیے ہیں جبکہ اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنا یہ اکاؤنٹ سال 2012 میں بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نکاح کے کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.