ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

نڈا ڈار اور گیبی لوئس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے پرُجوش

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی وکٹ اچھی تھی، شروع سے معلوم تھا کہ یہ بیٹنگ وکٹ ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ آج کا میچ ہار گئے، غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچز کے لیے ہم اچھا پلان کریں گے۔

ندا ڈار نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔

اس موقع پر آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر گیبی لوئس نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، یہی مومینٹم اگلے میچز میں بھی قائم رکھوں گی۔

گیبی لوئس نے کہا کہ تینوں میچز میں جیت اپنے نام کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آج لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.