سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹایئر ہونے والے سینٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے۔
12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے کر کامیاب ہوگئے۔
گزشتہ روز کے سینیٹ انتخابات میں حکمراں اتحاد کے 16 ووٹ کم ہوگئے، سید یوسف رضا گیلانی کو 169، حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے، جبکہ 7ووٹ مسترد ہوئے، خاتون حکومتی امیدوار فوزیہ ارشد 174 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن کی امیدوار فرزانہ کوثر کو 161 ووٹ ملے۔
Comments are closed.