کراچی میں نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی، عدالت نے ملزم کو دو روزہ جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
پولیس نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔
عدالت نے ملزم اسامہ بشیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور پولیس سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلوایا تھا، اپنی تعلیمی اسناد کے ساتھ ملزم کے دفتر گئی تھی، جہاں ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھی بنائی۔
Comments are closed.