
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا۔ اپوزیشن کے برے ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ سچے، کھرے اور بہادر قائد ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز بالخصوص اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
Comments are closed.