versatile person dating with female free cupid dating site cebuana singles chunby girl hot looking asian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوواک جوکووچ کی برتن دھوتے ویڈیو وائرل

سربیئن ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے گھر کے برتن دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک کی اہلیہ جیلینا کی جانب سے یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوواک جوکووچ برتن دھونے کے لیے سِنک کے پاس کھڑے ہیں اور  پلیٹیں دھو کر ایک جانب رکھ رہے ہیں۔

اس دوران نوواک جوکووچ اپنی اہلیہ سے مقامی زبان میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

نوواک جوکووچ کو معلوم نہیں ہے کہ اُن کی اہلیہ یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہی ہیں جو کہ اُن کی اہلیہ کی جانب سے  بعد ازاں نوواک جوکو نووچ کے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے واپس گھر پہنچ کر اہلیہ کا کچن میں ہاتھ بٹانے لگے۔

نوواک جوکووچ کی اس ویڈیو کو ایک ٹوئٹر صارف نے انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.