بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

جوکووچ نے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کیریوس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نے 3 گھنٹے جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سے جیتا۔ 

پہلے سیٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے۔ 

خیال رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

سربیئن ٹینس اسٹار نے کیریئر میں 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکووچ نڈال کے ریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.