بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ کی اداروں کیخلاف مہم جاری ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اداروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کل عدالتوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، بطور وزیرِ اطلاعات جو بات کرتا ہوں وہ کابینہ کی پالیسی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت کر لی۔

انہوں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان پر الزام عائد کیا کہ رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں، حسین نواز رانا شمیم کو ڈیل کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ رانا شمیم نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی نواز شریف نے دی، ہم ججز اور ادارواں کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل ہم کل پاس کروا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ اصلاحات پر ہم کھلے دل کے ساتھ بات کرنے اور مل جل کر چلنے کو تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں کسی شوکاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا، ای وی ایم یا انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.