بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ کو جمعہ مبارک، علی اسجد ملہی کا طنزیہ ٹوئٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ 249 میں نون لیگ کی شکست پر  پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی نے نون لیگ پر طنز کرتے ٹوئٹ شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے طنزاً کہا کہ ’نون لیگ کو جمعہ مبارک۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے جمعے کو ہر فیصلہ نون لیگ کے خلاف آتا ہے،  اس تناظر میں علی اسجد ملہی نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کے ٹوئٹ پر یوں ردعمل دیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ کرتے ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیا۔

لیکن یہ ردعمل پی پی پی کو جیتنے پر مبارکباد دیتا کوئی پیغام نہیں تھا بلکہ نون لیگ کو جمعے کی یاد دلانے کے لیے ہی تھا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر…

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ بھی نون لیگ کو جمعے کی یاد دلانا نہ بھولے۔

ناصرحسین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ڈئیر پی ایم ایل این، آج تو جمعہ ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’این اے 249 بھٹو کا‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.