پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون میں کوئی دھڑے نہیں، یہ ایک ہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر جو مہنگائی کا عذاب ڈالا ہے اس میں کمی لانے کے لیے پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا پڑے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں، پارلیمنٹ مضبوط ہو، ہمیں پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا ہے، اس سے سارے ادارے طاقت ور ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے، ہم سب ساتھ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ جو بھی غلط فہمیاں ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گی۔
Comments are closed.